کراچی : سرچ آپریشن کے دوران 30 افراد زیر حراست

rangers

rangers

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار ، پاک کالونی اور لیاری کلاکوٹ سنگولین میں ایف سی ، پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران پاک کالونی بڑا بورڈ، پرانا گولی مار کے علاقوں میں مکمل ناکہ بندی کردی گئی تھی۔ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے کلاکوٹ، سنگولین میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ جہاں سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔