یو ایس ایڈ نے لوڈشیڈنگ کے حل کیلئے ماڈل تیار کرلیا

usaid

usaid

امریکی حکومت کے امدادی ادارے یو ایس ایڈ نے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے حل کے لئے توانائی کے شعبے کا اکنامک اور ڈسپیچ ماڈل تیار کر لیا ہے۔

ماڈل کی تفصیلات پر وزارت پانی و بجلی کو بریفنگ دی گئی ۔ ماڈل میں بتایا گیا کہ فرنس آئل کی مستقبل میں کیا ضروریات ہوں گی، اور کس طرح کا جنریشن مکس مسقبل میں درکار ہو گا اسکے علاوہ اس ماڈل کے اقتصادی پہلو بھی پیش کئے گئے۔

اجلاس میں وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے بتایا کہ سرکاری پلانٹس کو نجی شعبے میں دینا، بڑے ڈیموں کی تعمیر اور سرکلر قرضے کا خاتمے پر مشتمل کئی اصلاحات جاری ہیں۔ اسکے علاوہ لائن لاسز میں کمی اور بلوں کی وصولیاں پر بھی احکامات دئے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت پانی و بجلی اس ماڈل کا جائزہ لے کر اس پر کام کرے گی۔