سندھ: سی این جی اسٹیشن کل بند رہیں گے

CNG Closed

CNG Closed

سندھ میں سی این جی اسٹیشن ہفتے کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے ۔ فیصلہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور سی این جی ایسوسی ایشن حکام کے درمیان مذاکرات میں کیا گیا۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین جنید ماکڈا نے بتایا کہ ایس ایس جی سی نے مذاکرات میں صرف سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے پر آمادہ ہو ئی اور پورے ہفتے چوبیس گھنٹے سی این جی اسٹیشنز کو مقررہ پریشر پرگیس فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔