یکم جنوری سے گیس کے نرخ میں اضافے کی منظوری

ogra

ogra

گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے گیس کے نرخوں میں تیرہ اعشاریہ نوآٹھ فی صد اورکھاد کے پرانے پلانٹس کیلئے دوسوسات فی صد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کے نوٹفیکیشن کے مطابق صنعتوں کے لئے سولہ اعشاریہ نوسات فیصد،کے ای ایس سی اورواپڈا کیلئے تیرہ اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد جو کہ ستائیس روپے فی معکب فٹ یومیہ بنتا ہے۔ آئی پی پیز کیلئے چودہ اعشاریہ ستاون فیصد سمینٹ کی صنعت کیلئے تیرہ اعشاریہ اٹھانوے فی صد ،سی این جی کے اضافے سے متعلق نرخ بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ جس میں زون ون صوبہ بلوچستان،کے پی کے شامل ہیں ان کے لئے اڑتیس اعشاریہ تریسٹھ اورزون ٹوجس میں سندھ اورپنجاب ہیں کیلئے ستائیس انہترفیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔