یکم مئی کو ہزارہ میں پہیہ جام ہو گا۔ ہزارہ آل پارٹیز کانفرنس

hazara

hazara

ایبٹ آباد : (جیو ڈیسک) صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے ہزارہ کی آل پارٹیز کانفرنس نے یکم مئی کو ہزارہ میں مکمل پہیہ جام جبکہ چھ سپتمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

ایبٹ آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبہ ہزارہ تحریک کے چئیرمین سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ میں صوبہ سرائیکی کے قیام کے ساتھ ہزارہ صوبہ کے قیام کا بل پیش نہ کیا گیا تو غیر معینہ مدت تک ہزارہ کو جام کرنے کیستاھ ساتھ سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع کی جائے گی۔

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبہ کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے اور اس کیلئے ہزارہ کے عوام نے قر بانیاں دی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کی یتمام سیاسی جماعتیں اس بات پرمتفق ہیں کہ صوبہ ہزارہ کا بل جلد سے جلد پیش کیا جائے بصورت دیگر ہزارہ میں حالات خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماتعتوں بشمول اے این پی سے رابطہ میں ہیں تا کہ ہر قیمت پر ہزارہ سوبہ کے قیام کا بل اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کروایا جا سکے۔