بشیر قریشی کی وجہ موت، میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرا دی

Bashir qureshi

Bashir qureshi

سندھ : (جیو ڈیسک) بشیر قریشی مرحوم کی موت کی وجہ جاننے کیلئے قائم میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ محکمہ صحت سندھ کو پیش کر دی۔ جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جسقم کے چیئرمین کو زہر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بشیر قریشی کو تقریب میں دیئے گئے کھانے میں زہر دیا گیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی، کمیٹی کو مکمل درستگی کے ساتھ رپورٹ جاری کرنے میں کچھ وقت درکار ہے۔ حکومت سندھ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا باضابطہ اعلان آج میڈیا کے ذریعے کر رہی ہے۔