یہودی فطرت امریکی ایجنٹوں کو اقتدار میں نہیں آنے دینگے،راجونی اتحاد

نوابشاہ ( پ ر ) پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے روایتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی جانے والی ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے اختیار واقتدار پر قابض استحصالی ٹولہ لوٹ کے مال میں حصہ دار بناکر ضمیر خریدنے کی جو منڈی لگا رہے ہیں۔

ایسی ہی کسی منڈی میں یہ کل خود فروخت ہوئے تھے اور آج خریدار بنے بیٹھے ہیں مگر یہ ضمیر فروش اس بات کو نہیں جانتے کہ دنیا میں ہر چیز بکاؤ نہیں ہوتی جو برادریوں کی سطح پر تحد ہوکر راجونی اتحاد کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے والوں کا مشن و مقصد دولت و اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوامی حقوق کا حصول اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی ہے اسلئے راجونی اتحاد کے نظریاتی لوگوں کو خریدنا ان امریکی، سامراجی ، استعماری، یہودی،صلیبی اور ہنودی ایجنٹوں کے بس میں نہیں ہے۔