گجرات: گیس کی مسلسل بندش کے باعث گیس کی ری فلنگ کر نے والوں کی چاندی

گجرات(جی پی آئی) گیس کی مسلسل بندش کے باعث گیس کی ری فلنگ کر نے والوں کی چاندی ، لالہ موسیٰ میں گیس ایجنسیاں اور غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر فروخت کرنے والوں نے جگہ جگہ ڈیرے جما لئے ، گیس کی ری فلنگ کا دھندا کھلے عام جاری ، عوامی شکایات کی روشنی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک ندیم مسعود برتھ نے گیس کی ری فلنگ اور وزن میں کم گیس بھر کر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ایکشن کیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر گیس کی ری فلنگ کا دھندا کرنے والے ملک محمد اکرام ولد ملک محمد نذیر کی دوکان واقع کیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ پر چھاپہ مارا تو دوکاندار ملک محمد اکرام ، دوکان چھوڑ کر موقعہ سے بھاگ کھڑا ہوا ، تاہم مجسٹریٹ ملک ندیم مسعود برتھ نے ری فلنگ کے کاروبار میں ملوث دوکاندار کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج کرا دیا ، جبکہ مجسٹریٹ کے چھاپے کی اطلاع ملتے ہی ری فلنگ کے غیر قانونی دھندے میں ملوث باقی دوکاندار اپنی دوکانیں بند کر کے فرار ہو گئے۔