میں نے کسی حملہ ملزم کی پیروی نہیں کی۔ ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ

گجرات (جی پی آئی)ماہر قانون ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے کسی بار حملہ ملزم کی پیروی نہیں کی جبکہ میں نے حمید اللہ بھٹی ترجمان ظہور پیلس کی پیروی کی ہے ، میں نے کسی بار حملہ کیس کے ملزمان کی پیروی کی نہ کوئی بار ممبر بھی بار حملہ ملزمان کی پیروی نہ کرے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم بار ممبران میں مکمل ہم آہنگی اور یک جہتی پائی جاتی ہے ، وکالت ایک معزز پیشہ ہے ، ہم وکلاء بار گجرات بار کے تقدس اور عزت و وقار میں ایک ہیں۔

بار کے تقدس اور عزت کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے چوہدری برادران سے ذاتی تعلقات ہیں اور انکا دل سے احترام کرتا ہوں۔