ملک میں قائم موجودہ نظام سیاست حقیقی جمہوریت کے منافی ہے۔ اعجاز الحق

گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے چیئرمین اور سابق وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قائم موجودہ نظام سیاست حقیقی جمہوریت کے منافی ہے اور موجودہ سیاسی جماعتیں اور ان کے قائدین ہی اصل جمہوریت کے دستہ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں وہ گزشتہ روز ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری جہانگیر محمود چیمہ کی رہائشگاہ پر اخبار نویسوں سے باتیں کر رہے تھے۔

انہوںنے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ، آٹا و چینی کی قلت امن و امان کی انتخائی خراب صورتحال آج کے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، آج کے ساستدان ملک وقوم کی بقاء کی جدوجہد کی بجائے اپنے اپنے مفادات کے حصول کی تگ و دو کر رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہر اجتماعی اہم قومی معاملات پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہیں کر سکتے ، انہوں نے کہا کہ پیچیدہ ملکی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے میں پچھلے دنوں تمام مسلم لیگیوں کے اتحاد کی بات کی تھی۔

افسوس کچھ لوگوں نے صرف عہدوں کے لالچ میں متحدہ مسلم لیگ کے قیام کوششوں پر پانی پھیر دیا۔