11 مئی کو19 مئی جیسا ماحول ہوتا تو کراچی بدل چکا ہوتا،شاہ محمود

Shah Mehmood

Shah Mehmood

کراچی (جیوڈیسک) کراچی تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر 11 مئی کے انتخابات میں 19 مئی جیسا ماحول فراہم کیا جاتا تو کراچی تبدیل ہوچکا ہوتا۔ کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف وفاق اور سندھ میں فعال اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاست میں ذاتیات پر بات نہیں کرنا چاہتا23 مئی کو کراچی میں سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا کر شہر میں امن کے لیے حل تلاش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل پیرپگارا نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا۔