11مئی کو تیر کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے ،چوہدری ذکی

لاہور : پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری ذکی نے کہاہے کہ 11مئی کو تیر کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے پیپلز پارٹی کے قائد ین نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنی جان کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

مخالفین بڑھکیں مار کر پیپلز پارٹی کو ختم نہیںکرسکتے پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنے خون سے جمہوریت کو پروان چڑھایا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا اور عوام کو حقیقی معنوں میں روٹی کپڑا اور مکان دیا۔

سازشیں کر نے والوں کے ہاتھ پچھتائوے کے کچھ نہیں آئے گا پاکستان کے حالیہ الیکشن میں عوام ایک بار پھر شہیدوں کے وارث جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کر کے ایوان میں بھیجیں گئے۔

پاکستان میں پہلی بار کسی عوامی پارٹی نے پانچ سال مکمل کئے اور ایک نئی ریت پیدا کی نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بار پھر کلین سویپ کرتے ہوئے عوام کو ان کے حقوق دلوانے میں اقتدار میں آئیں گئے۔