ملک کو بھیک اور قرضے سے نجات دلادیں گے، عمران خان

Iimran khan

لاہور(جیو ڈیسک) لاہورتحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کا کہنا ہے ایک سال میں اتنا پیسہ اکٹھا کریں گے کہ نہ بھیک مانگنے کی ضرورت پڑے گی نہ قرضہ لینے کی ،لاہور میں خطاب کرتے ہو ئے عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک کو بھیک اور قرضے سے نجات دلائے گی ۔قوم کے اندر عدل اور انصاف ہو تو قوم اکٹھی ہو جاتی ہے،عدل اور انصاف کی وجہ سے لوگوں کو تحفظ ملتا ہے ۔

وہ ایک قوم بن جاتے ہیں،صرف کلمہ طیبہ کی بنیاد پر نبی کریمۖ کی امت ہر جگہ جاتی تھی،رومن کے عیسائیوں نے مسلمانوں کو نجات دہندہ سمجھا کیونکہ مسلمانوں کی ریاست میں انصاف تھا،جب مسلمان ترک پہنچے تو ترکوں نے انہیں نجات دہندہ سمجھا،وجہ صرف انصاف کی فراہمی تھا ۔

آج جب بجلی نہیں ہے،پانی نہیں ہے،لوگ بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں،ہماری فیکٹریاں بند ہیں،بچے سو نہیں سکتے،حالانکہ ہم 50ہزار میگاواٹ سستی بجلی بنا سکتے ہیں،کیوں نہیں بن رہی وجہ بے ایمانی کرپشن اورچوری ہے،جس دن ہم نے چوروں کو اسمبلیوں میں بھیجنے کی بجائے ان کا احتساب کیا،تو نیا پاکستان بنے گا اور قوم ترقی کرے گی ۔دنیا میں ہرشعبے میں پاکستانی بہت اونچے مقامات پر بیٹھے ہیں،وہ پاکستان واپس آئیں گے،پاکستان کی تعمیر کرینگے۔