نصیر آباد : آپریشن، فائرنگ میں 2 اہلکار شہید، 6 ڈاکو ہلاک

Naseer Abad Operation

Naseer Abad Operation

نصیر آبا(جیوڈیسک)نصیر آباد میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار سیکیورٹی شہید، چھ ڈاکو مارے گئے۔بھاگ کے علاقے گوٹھ جلال آباد میں ڈاکوں کی کمین گاہوں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران ڈاکوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ جوابی فائرنگ سے چھ ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکوں کا سرغنہ گل بہار سندھ پولیس کو بھی مطلوب تھا جس کی گرفتاری پر سندھ حکومت کی طرف سے تیس لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔