اوکاڑہ : تحریک انصاف کے امیدوار پر ڈاکوں کی فائرنگ

Okara Firing

Okara Firing

اوکاڑہ(جیوڈیسک)اوکاڑہ کے حلقہ این اے ایک سو چوالیس سے تحریک انصاف کے امیدوار کی گاڑی پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی، را خالد محفوظ رہے، ادھر جہانیاں میں اشتہاری ملزم نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

فیصل آباد روڈ پر را خالد مصطفی کارنر میٹنگ کے سلسلے میں نواحی گاں اڑتیس میں جا رہے تھے کہ راستے میں اچانک ڈاکوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ را خالد مصطفی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

زخمی ہونے شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جہانیاں کے نواحی گاں 202 ڈبلیو بی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران اشتہاری ملزم محمد عارف شاہ نے سٹیج پر آکر(ن) لیگ کے امیدوار آصف سعید خان منیس کو مکوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کر دیا جس پر آصف سعید کے حامیوں نے اشتہاری ملزم عارف شاہ کو پکڑلیا اور خوب دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔