11 مئی انتخابات کا نہیں پاکستان کی تقدیر کا دن ہے،نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

میانوالی(جیوڈیسک)میانوالی مسلم لیگ ن کے سر براہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو مداریوں یا اناڑیوں کی ضرورت نہیں،لوگوں نے شیرپرمہرلگائی تو اللہ لوگوں کی تقدیربدلے گا،میاں والی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے موقع پر ان کا کہنا تھا۔

کہمیرے دورمیں پاکستان خطے کے دیگرممالک سے آگے تھا،بنگلہ دیش ہم سے پیچھے تھا،سری لنکا ہم سے پیچھے تھا، بھوٹان اور مالدیپ بھی پاکستان سے پیچھے تھے آج کیا صورت حال ہے قوم کے سامنے ہے۔11 مئی انتخابات کا دن نہیں پاکستان کی تقدیرکا دن ہے۔

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،یہاں کا نوجوان کا م کر نا چاہتا ہے،اپنا کاروبار کر نا چاہتا ہے ہم ان تمام نوجوانوں کی خواہشوں کے مطابق ان کو ایسا ماحول فراہم کریں گے اور ساتھ ہی قرضہ بھی فرہم کریں گے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکیں،لیکن اگر شیر کی بجائے ووٹ کہیں اور ڈالا گیا تو یاد رکھنا پھر سے اندھیرے لوٹ آئیں گے۔