شانگلہ : گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں اور چچی کو قتل کردیا

Shangla

Shangla

شانگلہ(جیوڈیسک) شانگلہ کی تحصیل پورن میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں اور چچی کو قتل کردیا،فائرنگ سے دادی اور 2بہنیں بھی زخمی ہوئی ہیں۔ملزم کی تلاش جاری ہے۔

تحصیل پورن کے علاقے مخو زئی میں افتخار نامی شخص نے گھر یو جھگڑے پر آج صبح فائرنگ کرکے اپنی ماں اور چچی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دادی اور اس کی 2بہنیں زخمی ہوگئی ہیں۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کیاگیا،تاہم زخمیوں کی حالت نازک ہونے پر انہیں سوات کے سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا،جس کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔