سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملوں کا سراغ مل گیا، ایک گرفتار

Political parties Attack

Political parties Attack

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے مومن آباد، نصرت بھٹو کالونی اور پیپلزکالونی میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے باہر کیے گئے دھماکوں میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا ہے اور ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔بفرزون کے علاقے پیپلزکالونی میں 25 اپریل کو ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے باہر دھماکہ کیا گیا تھا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ ظفر اقبال بخاری کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے اس میں ملوث ملزم ایک سیاسی جماعت کا سابقہ کارکن ہے اور کالعدم لشکرجھنگوی کے جہادی گروپ کے رکن نعیم بخاری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 26اپریل کو مومن آباد میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکے کے لئے چنگ چی رکشہ استعمال کیا گیا۔ اس کارروائی میں دوسرا کالعدم گروپ ملوث تھا جس میں ملوث ملزم کا پتہ چلا لیا گھیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

اس ملزم نے ایسی ہی ایک کارروائی خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ گذشتہ رات عزیز آباد میں دو بم دھماکوں کا سراغ لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ابتدائی معلومات میں پیش رفت ہوئی ہے۔