آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے ۔ 11 مئی کو ہر شخص شیرپر مہر لگائے گا۔ رانا محمد اقبال سپیکر پنجاب اسمبلی

جمبر : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 142رانامحمد حیات خان کہا ہے کہ میاں نوا زشریف ملک کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا ہے۔

انہوں نے عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی آپ نے آزمایا میں ہمیشہ آپ کی توقعات پر پورا اترا۔ جبکہ میرے مخالفین نے سوائے اپنی دولت جمع کرنے کے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نواحی گاؤں ٹھٹھی اوتاڑ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ جلسہ عام سے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہوگا۔

ہر شخص شیر پر مہر لگا کر ثابت کردے گا کہ عوام صرف نواز شریف سے محبت کرتی ہے۔ جلسہ عام میں ٹھٹھی اوتاڑ سے ایک بڑے گروپ نے سردار گروپ کو چھوڑ کر رانا گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔