بڑے بڑے مگرمچھوں نے اس ملک کو جی بھر کے لوٹا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں اندھیر نگری کا راج ہے ،حاجی اصغر علی کاہلوں

آزاد امیدوار برائے حلقہ نمبر 134ُُپی پی ناروال حاجی اصغر علی کاہلوں نے کہا ہے کہ بڑے بڑے مگرمچھوں نے اس ملک کو جی بھر کے لوٹا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں اندھیر نگری کا راج ہے۔

اب بھی اگر عوام نے انہی ڈاکوئوں کو ووٹ دیے تو پھر آنے والے اندھیروں سے کوئی بھی بچا نہیں سکے گا اپنے حلقہ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی اصغر علی کاہلوں نے کہا کہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعدمیں تو بڑے سکون سے زندگی گذار رہا تھا۔

مگر عوام کی ڈوبتی ہوئی نبض اور علاقہ میں بڑھتے ہوئے مسائل کودیکھ کر حلقہ کے عوام کی خواہش ہر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور اب بھی اگر عوام نے پڑھی لکھی اور صاف ستھری حیثیت کے حامل افراد کو ووٹ نہ دیے تو پھر انکی قسمت بدلنے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔