11مئی کا سورج کرپٹ نظام کی تباہی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ محمد زبیر کیانی

اسلام آباد : آزاد امیدوار برائے حلقہ NA – 56 اور PP-13 محمد زبیر کیانی نے اپنے حلقہ میں ڈھوک کھبہ اور سرسید چوک کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باکردار قیادت ہی قوم کی کشتی کو بھنور سے نکال سکتی ہے ۔ زبیر کیانی نے کہا کہ 11مئی کا سورج کرپٹ نظام کی تباہی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ انشاء اللہ پورے ملک سے صالح اور دیانت دار قیادت کامیاب ہوگی۔

اب اس ملک سے دھت گردی اور کرپشن کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے قوم متحدہوجائے اور با کردار لوگوں کو آگے لے کر ائیں تو قوم کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ مفاد پرستوں نے اقتدار میں آکر عوام کا لہو چونسا ہے اب قوم ان بدعنوانوں کا محاسبہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم کا انتقال امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء ء علماء اہل سنت کو پر کرنے کیلیے بہت محنت کرنا ہو گی ۔

صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال سے ملکی سیاست ایک بڑے سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے۔ زبیر کیانی نے اپنے ایک نکاتی انتخابی منشور اور انتخابی نعرے پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہمارا انتخابی نعرہ یہ ہے کہ ” ووٹ بس کردار کے لیے ۔۔۔ نہ پارٹی کے لیے ۔۔ نہ مال کے لیے ۔۔ووٹ بس کردار کے لیے۔ ۔ نہ دولت کے لیے ۔۔ نہ دھونس کے لیے۔ ۔ووٹ بس کردار کے لیے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنا منشور گھر گھر تک پہنچائے گے۔ انھوں نے کہا کہ آپ اپنے محلے میں خود کارنر میٹنگ کا انتظام کریں اور تمام امیدواروں کو باری باری دعوت دیں اور ان کے متعلق ان سے معلومات حاصل کریں تاکہ آپ کا ووٹ ڈالنے کا فیصلہ ضرورت ، حقیقت اور معلومات پر مبنی ہو۔