پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے کے ملکوں میں سب سے زیادہ ہے،اقوام متحدہ

UN Pak Economy

UN Pak Economy

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباداقوام متحدہ کی معاشی و معاشرتی ترقیاتی رپورٹ برائے ایشیا کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے کے ملکوں میں سب سے زیادہ ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد میں سابق مشیر برائے وزارت خزانہ ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بنک سے حکومتی قرضوں کے باعث افراط زر کنٹرول سے باہر ہوا۔ 2012 میں پاکستان کے اقتصادی شرح نمو 3.7 فیصد رہی جبکہ 2013میں پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.5 فیصد رہے گی۔

زرعی شعبے میں 2011 کی نسبت 2012 میں بہتری دیکھنے میں آئی۔2012 میں غیر ملکی سرمایہ کاری معیشت کا 12.5 فیصد رہی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری 2011 کے مقابلے میں 0.6 فیصد کم ہوئی۔ توانائی بحران اور خراب مالی صورتحال کے باعث ترقی نہ ہو سکی۔

سابق مشیر برائے وزارت خزاہ رواں مالی سال میں پاکستان کا مالیاتی خسارہ 8.5 فیصد سے بھی بڑھ جائے گا۔ نئی حکومت کے لئے ملکی اقتصادی صورتحال بہتر کرنا سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔مالی بدنظمی اور کرپشن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں نہ آسکی۔