پاکستانی 3500 مصنوعات کی ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، امریکی افسر

Pakistan-US

Pakistan-US

کراچی(جیوڈیسک)کراچی جی ایس پی اسکیم کی امریکی افسر کا کہنا ہے کہ معدنیات، ماربل، لیدر، فشریز اور زراعت سمیت 3500 مصنوعات کی ایکسپورٹ کرنے والے پاکستانی امریکا میں ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

یہ بات جی ایس پی اسکیم کی امریکی افسر بل جیکسن نے پاکستانی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گفت گو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ آگاہی نہ ہونے کے باعث پاکستانی ایکسپورٹرز امریکا میں موجود امپورٹرز کو اپنی مصنوعات کے ڈیوٹی فری ہونے کی آگاہی نہیں دیتے اور نتیجتا امپورٹرز ڈیوٹی فری درآمد نہیں کر تے۔

بل جیکسن نے بتایا کہ اگر پاکستان ایکسپورٹر اپنی مصنوعات کی ڈیوٹی فری ہونے کے بارے میں امریکی امپورٹرز کو آگاہ کریں تو ان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔