14جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ طاہر القادری

گجرات(جی پی آئی)14جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی شیخ السلام ڈاکٹر طاہر القادری اپنے لاکھوں پروانوں کے ہمراہ اسلام آباد ضرور پہنچے گے ڈاکٹر طاہر القادری کی کردار کشی کرنے والے کھٹیا ذہن کے مالک ان خیالات کا اظہار راہنماء تحریک نمہاج القرآن یوتھ ونگ مہر یوسف یعفور نے میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں کے کہا ہمارے قائد اور محب وطن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو غیر ملکی ایجنٹ کہنے والے خود بتائیں کہ وہ کس کے اشارے پر ناچتے ہیں۔

اگر منہاج القرآن کے ورکرز نے پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی کردار کشی کرنے والوں کے کرتوت بیان کرنا شروع کر دیے تو جمہوریت کے ان نام نہاد دوعوداروں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی لہذا ہم ان کو ایک ہی سبق دیتے ہیں کہ وہ پہلے اپنے گریبانوں میںجھانکیں اور آج اگرکوئی ان لوگوں میں شیخ السلام جیسا نعرہ حق بلند کر کے ملک و قوم کو سدھارنے کے لیے عملی قدم اٹھائے تو تحریک منہاج القرآن کے ورکرز ان کی قدم بوسی کریں گے اور انہیں اپنا مقتدا اور پیشور تصور کریں گے لیکن 65سال گزرنے کے باوجود یہ ظالم کرپٹ اور غاصبانہ نظام کے ٹھیکیدار ایسا کرنا تو دور کی بات سوچنا بھی گناہ عظیم سمجھتے ہیں۔