پی ایس 14 ، دوبارہ گنتی میں پی پی کے سردار مقیم کھوسو کامیاب

People Party

People Party

جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد میں پی ایس چودہ پر دوبارہ گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مقیم کھوسو کامیاب ہو گئے۔ غیر سرکاری اعلان کے مطابق جیکب آباد کے صوبائی حلقہ پی ایس چودہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اسلم ابڑو پندرہ ہزار سات سو تینتالیس ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مقیم خان کھوسو نے پندرہ ہزار چھ سو چالیس ووٹ حاصل کئے تھے۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے سردار مقیم کھوسو کے پندرہ ہزار آٹھ سو اڑتیس اور مسلم لیگ ن کے محمد اسلم باڑو کے پندرہ ہزار سات سو چھہتر ووٹ نکلے اس طرح سردار مقیم خان کھوسو اس حلقے سے کامیاب ہو گئے ہیں۔