الیکشن کے ذریعے انتخاب کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چائیے۔ انعام الٰہی

گجرات (جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرا ت کے رہنماو سابق سٹی صدرانعام الٰہی بٹ نے کہا ہے کہ گجرات پریس کلب میں الیکشن کے ذریعے عہدیداران کے انتخاب کے جمہوری عمل کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چائیے ایسے طریقہ کار سے نئی اور بہتر قیادت سامنے آتی ہے وہ گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارکباد ینے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے اس موقع پر صدر سید وقار گیلانی ، سینئر نائب صدرارشد بٹ ، جنرل سیکرٹری عبدالستار مرزا، اعجاز احمد شاکر ، منصور بہزاد بٹ ، مرزا یوسف بھی موجود تھے۔

انعام الٰہی بٹ نے کہا کہ نئے آنیوالے ساتھی کلب کے مفاد میں بہتر فیصلے کر کے اسے ترقی کی منازل پر گامزن کرینگے ہمارا تعاون گجرات پریس کلب کے ساتھ آئندہ بھی جاری و ساری رہیگا انعام الٰہی بٹ نے کہا کہ نئے چہروں کو کلب میں کامیابی کے بعد دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ کلب سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالے چند ساتھیوں کو بھی راضی کر کے کلب میں پیار و محبت کی فضا کو فروغ دینگے چیئرمین پی آئی اے کے کوآرڈنیٹراور وزیر دفاع کے سیکرٹری اظہر بٹ نے کہا کہ گجرات کے صحافیوں کو جہاں بھی مشکلات درپیش آئیں پاکستان پیپلزپارٹی انہیں حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کریگی نئی ٹیم کیساتھ تعلقات مضبوط بنائیں گے تاکہ ضلعی پریس کلب اور اسکے ممبران کے مسائل کم ہو سکیں اظہر بٹ نے گجرات پریس کلب کی نو منتخب قیادت کووزارت دفاع دورے کی دعوت بھی دی۔

رہنما پی پی پی خواجہ شفاقت حفیظ گڈو نے کہا کہ نئے آنیوالے گجرات پریس کلب کے عہدیداران کے چہرے ہمارے لیے نئے ضرور ہیں لیکن انکے صحافتی اُمور اور کارکردگی ہمیشہ مثالی رہی ہے جس پر تمام عہدیداران خراج تحسین کے مستحق ہیں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے گجرات پریس کلب کے عہدیداران کو مٹھائی اور مبارکباد دی۔