بجلی ، گیس کی لو ڈشیڈنگ کے خاتمہ تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ منور تارڑ

کھاریاں (جی پی آئی) بجلی ، گیس کی لو ڈشیڈنگ کے خاتمہ تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ، ہم تاجر برادری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ احتجاج کریں گے کیونکہ اس سے ہر ایک فرد متاثر ہو رہا ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ عوام سڑکوں پر آ کر انے حقوق حکمرانوں سے چھین کر لیں ، ان خیالات کا اظہار فنانس سیکرٹری انجمن تاجران مین بازار کھاریاں منور تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیں جان بوجھ کر انتقال کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اگر آج تک سوئی گیس بحال نہ کی گئی تو سپلائی کی بحالی تک جی ٹی روڈ پر بیٹھیں گے۔