ممتاز شخصیات نے گجرات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی

گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری احمد ندیم گجر،ضلع صدر چوہدری انعام الحق،جنرل سیکرٹری چوہدری آصف دھول،سٹی صدر ذوالفقار پپن،سٹی جنرل سیکرٹری نصیر احمد سندھو،سٹی نائب صدور ملک فیاض ،رانا رزاق،زاہد حسین ڈوگہ،ٹھیکیدار احسان احمد،مہر رضوان ،خان دلاور خان،ٹھیکیدار محمد اکرام،اشتیاق بٹ،ڈاکٹر رضا حیدری نے مشترکہ بیان میں پریس کلب کی نو منتخب قیادت کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ سید وقار حیدر گیلانی، عبدالستار مرزا اور انکی ٹیم گجرات کی صحافت میں انقلابی اقدامات کر کے پریس کلب کی عزت میں اضافے کا باعث بنے گی۔

پریس کلب کی منتخب قیادت گجرات میں زرد صحافت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرکے صحافت کو عبادت کا درجہ دے گی یوتھ ونگ کے راہنمائوں نے امید ظاہر کی کہ سید وقار گیلانی کی قیادت میں صحافیوں کی بہتری کے لئے مثبت اقدام اٹھا کر صحافت میں ایک اور نیک نامی کمائیں گے انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ ہیں اور صحافیوں کی بہتری کے لئے پریس کلب کے ساتھ ہوگی۔