گجرات : نوازشریف گوندل ہاؤس میں مسلم لیگ کا اجلاس ہوا

گجرات (جی پی آئی)نوازشریف گوندل ہائوس میں مسلم لیگ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چوہدری تنویر احمد گوندل نے کی جس میں این اے 104کی اہم شخصیات نے شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نو اور رکنیت سازی پر خصوصی بات چیت کی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تنویر گوندل نے کہا کہ قائد میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر این اے 104کے تمام علاقوں میں مسلم لیگ ن کی گلی گلی اور گھر گھر جا کر مسلم لیگ ن کی رکنیت سازی اور تنظیم نو کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر بالغ پاکستانی شہری مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت کا فارم پر کر کے پرائمری مسلم لیگ کا کارکن بن سکتا ہے۔

ہر یونین کونسل میں مسلم لیگ کم از کم 50اور زیادہ سے زیادہ 200اراکین پر مشتمل ہو گی ، انہوں نے کہا کہ اپنے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی زیر قیادت ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کو روشن کریں گے اور گجرات کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنایا جائے گا ، گجرات کے لوگوں کے لیے گوندل ہائوس کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ، جاوید بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب گجرات میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں آنے والا وقت میں مسلم لیگ ن کا ہو گا ، اور ملک و قوم کو ان بحرانوں سے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔

چوہدری زبیر آف ٹانڈہ نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے این اے 104کو چوروں کی آمجگاہ بنا دیا ہے اب آنے والے وقت میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے ، ڈاکٹر علی محمد طاہر نے کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت چوہدری تنویر گوندل نے عوام کی تاریخ ساز خدمت کی ، چوہدری ظہور الٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوندل ہائوس گجرات مسلم لیگ ن کے ورکروں کا گھر ہے اور ان کی ہر سطح داد رسی کی جائے گی اور ان کیلئے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔