یوسف رضا گیلانی کا اعلان خوش آئند ہے۔ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی

گجرات( جی پی آئی) پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے رکن صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا اعلان خوش آئند ہے ، کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی تبدیلی کی جائے گی ، انہوںنے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کے اس بیان سے حکومتی موقف واضح ہو گیا ہے ، نیز اس کمیٹی کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہ گئی۔

جس کے نگران اقلیتی امور کے وزیر شہباز بھٹی ہیں ، صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون پر مذہبی جماعتوں کا مطالبہ منطور ہو گیا ہے ، اب اس قانون پر کسی قسم کے احتجاج کی ضرورت باقی نہیں رہ گئی اور نہ ہی اس قانون کی آڑ میں کسی قسم کی سیاست ہونی چاہیے۔