جاوید اختر ، ندیم شہزاد نے گجرات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی

گجرا ت (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے صدر و سابق وزیر بحالیات آزاد جموں و کشمیر حاجی جاوید اختر ایڈووکیٹ ، ندیم شہزاد کوکب ایڈووکیٹ نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداراصد ر سید وقار حیدر گیلانی ، سینئر نائب صدر ارشد بٹ، جنرل سیکرٹری عبدالستار مرزا ، جائنٹ سیکرٹری ارشد علی ، فنانس سیکرٹری عرفان حفیظ کھوکھر ، سیکرٹری اطلاعات خلیل انور ، سیکرٹری لائبریری احسان چھینہ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ بیلٹ کے ذریعے گجرات کی صحافی برادری نے اچھی مثبت ٹیم کا انتخاب کیاہے پریس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے دونوں طبقات ماضی کیطرح مستقبل میں بھی ساتھ چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب کو جہاں بھی ڈسٹرکٹ بار کی ضرورت پڑیگی وہ ہمیں اپنے ساتھ موجود پائیں گے نئے آنیوالے عہدیداران گجرات پریس کلب اپنے عہدوں کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے۔