موضع مچھیانہ میں عزاداری کے جلوس میں رکاوٹ لمحہ فکریہ ہے۔ الطاف حسین

گجرات(جی پی آئی)موضع مچھیانہ میں عزاداری کے جلوس میں رکاوٹ لمحہ فکریہ ہے انتظامیہ کا جلوس روکنے والوں کی حمایت کرنا ضلع کے امن کو خراب کرنے کا سبب بنے گا، ضلع گجرات کے ملت جعفریہ کے افراد میں انتہائی غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ، ہر طرف سے فون آرہے ہیں ، وفود آ رہے ہیں ، اگر انتظامیہ نے حقائق کے مطابق صحیح فیصلہ نہ کیا تو ضلعی امن خراب ہونے کا خدشہ ہے ، عزاداری ایسا مسئلہ ہے کہ شیعہ قوم اس پر سمجھوتہ کرنے کیلئے کبھی تیار نہیں ہوگی ، ہم انتظامیہ کو متوجہ کرتے ہیں کہ عزاداری میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔

بلکہ رکاوٹیں دور کی جائیں تا کہ امن و امان قائم رہے ، اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی ان خیالات صدر حسینیہ ٹرسٹ میر الطاف حسین جعفری ، چوہدری منظور حسین وڑائچ سربراہ عزاداری کونسل ضلع گجرات ، سید الطاف عباس کاظمی ، صدر شیعہ علماء کونسل گجرات نے کیا۔