16 مارچ کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا دن ہو گااور عوام انکے جانے کے بعد سکھ کا سانس لیں گے ،چوہدری خورشید زمان ، روحیل اکبر

اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبرنے کہا ہے کہ 16 مارچ کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا دن ہو گا۔

عوام ان کے جانے کے بعد سکھ کا سانس لیں گے کیونکہ عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں جمعرات کواپنے ایک جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے سرزمین پاک پر جو کرپشن کا گند پھیلارکھا ہے اس کو صاف کرنے کے لئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اقتدار میں لانا ضروی ہے اور تحریک تحفظ پاکستان اقتدار میں آکر کرپٹ حکمرانوں کو جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلے گی جبکہ روایتی سیاستدانوں کی بند ر بانٹ نے ملک کا بیڑا کرکے رکھ دیا ہے۔