2روز سے بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف شاہراہ فیصل پر احتجاج

Protest

Protest

کراچی (جیو ڈیسک)کراچی میں موریہ گوٹھ اورملحقہ علاقوں میں گزشتہ2روز سے بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف شاہراہ فیصل پراسٹارگیٹ کے قریب علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔ احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ شکایت درج کرانے کے باوجود کے ای ایس سی کا عملہ نہیں آیا۔ احتجاج کے باعث اسٹار گیٹ سے صدر کی جانب آنے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ اس دوران پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی،انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔