اسلام آباد : انتخابی دھاندلی، تحریک انصاف کا آج ڈی چوک میں احتجاج

PTI Protest

PTI Protest

اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف آج ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کرے گی، عمران خان کارکنوں سے ویڈ یو خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف تحریک انصاف کے کارکن آج شام ڈی چوک میں احتجاج کریں گے۔

مظاہرے میں جہانگیر ترین سمیت تحریک انصاف کے قائدین اور کارکن شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔