22 دسمبر کو بھمبر آمد پر پیپلزپارٹی کے کارکنان کا انکا فقید المثال استقبال کرینگے ، چوہدری طاہر اقبال

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین پیپلزپارٹی کے جیالوں کے دل کی دھڑکن ہیں22دسمبر کو بھمبر آمد پر پیپلزپارٹی کے کارکنان کا ان کا فقید المثال استقبال کرینگے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سٹی بھمبرکے جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر اقبال نے کیا۔

ا نہوں نے کہاکہ سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین پیپلزپارٹی کے قافلے کا جھومر ہیں آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کو الیکشن میں کامیابی دلانے اور حکومت بنوانے میں انکا اہم رول ہے پیپلزپارٹی کے جیالے ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں 22 دسمبر کو کشمیر پریس کلب بھمبر کی تقریب حلف برداری میں آمد پر پیپلزپارٹی کے کارکنان انکا فقید المثال استقبال کریں گے۔