TMA تلہ گنگ کے جناح ہال میں محمد سلیم اختر کی کتاب کی رونمائی کے تقریب منعقد کی گئی

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)TMA تلہ گنگ کے جناح ہال میں خصوصی افرادکے عالمی دن کے حوالے سے تلہ گنگ کی معروف سماجی شخصیت محمد سلیم اختر کی کتاب کی رونمائی کے تقریب منعقد کی گئی۔

جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویر الرحمن، TMOملک خلیل احمد نئیر، پرنسپل (ر) اکبر خان نیازی ، ہیڈماسٹر (ر) ملک عبدالقیوم کے علاوہ تمام مکتبہ فکر کے اہم فراد اور خصوصی بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے معاشرے میں خصوصی لوگوں کی اہمیت اور ان کے کردار پر روشنی ڈالی اور ان کے حوالے سے بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔