23مارچ کے جلسے کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں گئے

راجن پور(حنیف بلوچ سے) 23ما رچ کے جلسے کو بھر پو ر طر یقے سے کامیاب بنا ئیں گئے ضلع راجن پور سے سید مختیار شاہ کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں قافلے کی صورت میں شرکت کر یں گئے ان خیا لا ت کا اظہار محمد عبید درانی پی ۔ٹی۔ آئی یوتھ پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہما ری تما م تو جہ صر ف اور صرف 23ما رچ کو زیا دہ سے زیادہ لوگوں کو جلسے میں لیکر چلیں اور کہا کہ انشا اللہ سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ ضلع راجن پور سے بھرپور طریقے سے جلسے کو کامیاب بنانے کے لے شرکت کریں گئے۔

انہوں نے کہا کہ جلسیہ کے بعد پی ۔ ٹی ۔ آئی کی طرف سے تبدیلی کی ایک نئی راہ نکلے گی اور کہا کہ23 مارچ کو نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گئے اور مخالفین انے وا لے الیکشن میں شکست دیں گئے انے والے الیکشن میں جنون اور مفادات کے درمیان جنگ ہو گئی اور انہوں نے کہا کہ 1940 کو بھی مینار پاکستان کے سائے تلے نوجوان جمع ہوئے تھے اور پاکستان کاقیام وجود میں آیا اور اب 23 مارچ کو بھی مینار پاکستان کے سائے تلے نوجوان ہوں گئے۔

جہاں پر ہمارے قائد عمران خان نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گئے اور کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ غیر جمہوریت کا را ج رہا ہے اور اب حقیقی تبدیلی لانے کیلے ہمیں سیاسی کاکلچرمیں انقلبی تبدیلی لنی ہو گی اس موقع پر محمد حسین گوپانگ ، اے ڈی عامر ، حنیف بلو چ ودیگر بھی موجود تھے۔