این اے 266 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف حکم امتناعی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ عدالت نے حلقہ این اے266 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔

جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو میر ظفر اللہ خان جمالی پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے حلقے میں حکم دیا گیا ہے کہ مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔

یہ حکم غیر قانونی ہے لہذا عدالت اس پر ہمیں حکم امتناع جاری کرے۔ عدالت نے حلقہ این اے دو سو چھیاسٹھ پر اٹھائیس مئی کو دوبارہ مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے حکم کو معطل کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ الیکشن کے معاملات سے متعلق وہ متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔