جعلی ڈگری : بلوچستان ن لیگ کے کامیاب امیدوار عبدالغفور لہڑی نااہل

Fake degrees

Fake degrees

اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 29 نصیرآباد سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار عبدالغفور لہڑی کو نااہل قرار دے دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ عبدالغفور لہڑی نے1983 میں میڑک جبکہ 1985 میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ دوران سماعت عدالت نے عبدالغفور لہڑی کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا، ایک ایسے مدرسے سے بی اے کیا جسکی ڈگری حاصل کرنے میں چار سال لگتے ہیں۔