پشاور: مدرسہ جامعہ العلوم اسلامیہ کے سامنے دھماکا، ایک شخص جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیو ڈیسک)پشاور کے علاقے پجگی روڈ پر مدرسہ جامعہ العلوم ا سلامیہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی مدرسے نکلی دھماکا ہو گیابتایا جاتا ہے۔

گاڑی میں ایک عالم دین موجود تھے، زخمیوں میں مدرسے کے بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے سے مدرسے کی بیرونی دیوار گرگئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ تاحال جائے وقوع پر نہیں پہنچ سکا۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک کوئی علم نہیں ہوسکا ہے۔