ساڑھے4 ماہ میں بینکوں کے جاری کردہ قرضوں میں ایک فیصد اضافہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ساڑھے چار ماہ میں بینکوں کی جانب سے دئیے گئے قرضوں میں محض ایک فیصد اضافہ ہوا۔کراچی جے ایس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2012 تک بینکوں کی جانب سے دئیے گئے قرضوں کا حجم اڑتیس کھرب روپے کی سطح پر موجود تھا تاہم جنوری سے مئی کے وسط تک دئیے گئے۔

قرضوں کا حجم ایک کھرب کے اضافے سے انتالیس کھرب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس عرصے میں بینکوں کی سرمایہ کاری بھی انتالیس کھرب روپے رہی۔ دسمبر سے مئی کے وسط تک بینکوں کے ڈپازٹس میں دو فیصد کے قریب اضافہ ہوا جو اڑسٹھ کھرب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔