4 مارچ 2013 پہلاآل پاکستان سعید خان ہاکی چیمپیئن شپ بنوں میں جاری ہے

بنوں( این این اے) 4 مارچ 2013 پہلاآل پاکستان سعیدخان ہاکی چیمپیئن شپ بنوں میں جاری ہے،تفصیلات کے مطابق قاضی محب ہاکی سٹیڈیم بنوں میں پہلا آ ل پاکستان سعید خان ہاکی چیمپیئن شپ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جس میں پاکستا ن ٹیلی وژن ،خیبر پختونخوا پولیس سمیت ملک بھر کے 110اضلاع کی ضلعی ٹیمیں اور مختلف ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

چیمپیئن شپ کے پہلے روز پی ایچ ایف ہاکی اکیڈیمی بنوں نے ڈی آئی خان کو 4-3سے شکست دی دوسرے روز پاکستان ایئر فورس نے ایبٹ آباد کو 6-3سے ہرا دیا چیمپیئن شپ کے آررگنائزر (انٹر نیشنل کھلاڑی)احسان اللہ خان،چیمپیئن شپ ایڈوائزر کاشف فرحان اور نعیم باچا،پی ایچ ایف بنوں ہاکی اکیڈیمی کے اسسٹنٹ کوچ محمد یونس اور صدر بنوں ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن نور سعید خان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ چیمپیئن شپ کے فائنل رائونڈ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز واقع ہونگے۔

مختلف ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیگی انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ فائنل کے چیف گیسٹ سابق وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا اور اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی اکرم خان درانی ہونگے۔