60 دنوں میں گردشی قرضے ختم کرنے کا وعدہ پورا کرینگے، وزیر اعلی پنجاب

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) زیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کا گردشی قرضہ 500 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، 60 دنوں میں اس گردشی قرضے کے خاتمے کا وعدہ بھی پورا کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ماڈل ٹان میں ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ سابق حکمرانوں نے گزشتہ پانچ برس کے دوران بجلی نہیں صرف کمیشن پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے، انشااللہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے ضرور چھٹکارا دلائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت 22 ارب سے بڑھ کر 57 ارب روپے ہو چکی ہے۔ معیشت کو درست کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے۔ اور ہم تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے توانائی کی 5 سالہ پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔