عراق : 7 بم دھماکوں میں 56 ہلاک، 88 زخمی

Iraq Blast

Iraq Blast

بغداد(جیوڈیسک)عراق میں سات بم دھماکوں میں چھپن افراد ہلاک اور اٹھاسی زخمی ہوگئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد ایک گھنٹے میں سات دھماکوں سے گونج اٹھا۔

دہشت گردوں نے چھوٹے ہوٹلوں،مزدوروں کے مجمعے اور بس سٹیشنوں کو نشانہ بنایاجس سے56 افراد ہلاک او88 زخمی ہوگئے۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دھماکوں کی جگہ کو گھیرے میں لے لیاہے۔