اے پی سی میں شرکت کیلئے چودھری شجاعت کا دورہ کابل ملتوی

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے دورہ کابل ملتوی کر دیا۔

مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین سینیٹ کی ڈیفنس کمیٹی کے ارکان کے ساتھ افغانستان جا رہے تھے، تاہم اے پی سی میں شرکت کیلئے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے، ان کی عدم موجودگی میں مشاہد حسین سید ڈیفنس کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے پیر کو کابل روانہ ہوں گے۔