عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر بلاول بھٹو زرداری کی حاضری

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بلاول بھٹو زرداری سندھ کے وزیر بلدیات اویس مظفر کے ہمراہ کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پہنچے ،جہاں ان کی آمد سے قبل ہی تمام زائرین کو باہر نکال دیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزارپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے پیش نظر اس موقع پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو مزار کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔