حکمران بلدیاتی انتخابات کو پس پشت ڈالنا چاہتے ہیں، خالد مقبول

Khalid Maqbool

Khalid Maqbool

میرپور خاص (جیوڈیسک) میرپور خاص متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہناہے کہ حکمران بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں شاید عدلیہ میں تبدیلی کا انتظار کررہے ہیں تاکہ بلدیاتی انتخابات پس پشت ڈال دیں۔ میرپور خاص کے مقامی ہوٹل میں ذرائع کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ نادیہ گبول کو اگر لگتا ہے کہ ان کے خواب ایم کیو ایم کے علاوہ کہیں اور پورے ہوسکتے ہیں۔

تو ان کے لئے دعاگو ہیں۔ کراچی آپریشن پر تحفظات کے باوجود چاہتے ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کسی بھی ملک میں جاگیردارانہ نطام اور جمہوریت ساتھ نہیں چل سکتے۔ جاگیردارانہ نطام پر جمہوریت کا لیبل لگادینا جاگیردارانہ نظام سے بھی زیادہ بدترین صورتحال ہے۔