طالبان سے مذاکرات رکوانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، فضل الرحمن

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

لاہور (جیوڈیسک) لاہور جے یو آئی ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کو رکوانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، اے پی سی کے فیصلوں کے تحت مذاکرات بلا تاخیر شروع کیے جائیں۔ لاہور میں جے یو آئی ف کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، روز بروز حالات بد ترین ہوتے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں صوبائی وزیر پر حملہ حالات کی سنگینی کو واضح کر رہا ہے، شرعی نظام اور پالیسیاں تبدیل کئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سازش کے ذریعے بد امنی پھیلائی جا ری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں فوجی اور عسکری قیادت نے بہتریں فیصلے کیے گئے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات اور بات چیت عملی طور پر ہونی چاہیے۔