تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان26فروری کو امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان26فروری کو امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر کے مطابق تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی پاکستان کے درمیان انتخابی اتحاد ہونے کے بعد دونوں رہنماں کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور اسی سلسلہ میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 26فروری بروز منگل بلیو ایریا اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔

جس میں دونونں جماعتوں کے مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے جبکہ اسی ماہ کے شروع میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اعزاز میں منصورہ لاہور میں استقبالیہ دیا تھا۔